جیل بھرتحریک اب عمران خان کیلئے ڈوب مروتحریک بن چکی ہے،راناثناءاللہ

فیصل آباد:وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کی نیوزکانفرنس جیل بھرتحریک اب عمران خان کیلئے ڈوب مروتحریک بن چکی ہے،عمران خان نےگزشتہ8ماہ سےفتنہ برپاکررکھاہے، عمران خان نے ملک میں انارکی پھیلانے کاتہیہ کررکھاہے، عمران خان کےجلاؤگھیراؤاورانتشارپھیلانے کےسارے حربے ناکام ہوئے ہیں، عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں عمران خان نے4سال ملک کےلیے مسائل پیداکرنے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا جیل بھروتحریک میں 80فیصدافرادضمانت کی درخواست کررہے ہیں، پرویزالٰہی کی آڈیولیکس کانوٹس لےکرتحقیقات کرائی جائیں، وفاقی کابینہ کفایت شعاری پالیسی پرعمل کررہی ہے،راناثناءاللہ