برطانیہ میں ٹماٹرکی قلت پیدا ہو گئی

برطانیہ میں ٹماٹرکا بحران ہوگیا، جہاں سمندر پار سے ٹماٹر درآمد کم ہوگئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں جنوبی یورپ اور شمالی افریقہ کا ٹماٹر مطلوبہ تعداد میں نہیں پہنچ رہا مگر لندن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ٹماٹرسے زیادہ مہنگائی کی فکر پریشان کر رہی ہے۔ سپرمارکیٹوں میں ٹماٹر کم ہوتا جارہا ہے، جب کہ کھیرا، ککڑی اور مرچیں بھی نہیں مل رہیں۔ اس کی وجہ زراعت کے اخراجات میں اضافہ اور عام مہنگائی ہے۔ یوکرین جنگ اور شمالی افریقہ جنوبی یورپ کا خراب موسم بھی اہم وجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی یورپ اور شمالی افریقا جیسے خطوں میں گرم موسم نے فصل کی پیداوار کو کافی حد تک متاثر کیا ہے جس کے بعد سرد موسم میں پڑنے والی نمو کا اثر بھی فصل کی کٹائی پر ہوا ہے۔ برٹش ریٹیل کنسورشیم کے عہدیدار اینڈریو اوپی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسمی حالات نے ٹماٹر سمیت کچھ پھلوں اور سبزیوں کی کٹائی میں خلل ڈالا ہے۔