میرپورآزادکشمیرمیں بهارت کےیوم جمہوریہ کے موقع پر آج آزاد کشمیر پاکستان اور دنیا بهر میں بسنے والے کشمیری عوام یوم سیاہ منا رہے ہیں

آزادکشمیر کے اضلاع میرپور بهمبر اور کوٹلی میں بهارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں قومی تقریبات کمیٹی کے زیر اہتمام احاطہ کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو چوک شہیداں پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی ریلی میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک بهارت کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق،،، حق خودارادیت نہیں دے دیتا اس وقت تک کشمیری بهارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر ہی مناتے رہیں گے،،، انھوں نے اقوام متحدہ اور عالم برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،مقررین نے امریکی صدر کی طرف سے بهارت کو سلامتی کونسل کا رکن بنانے کی یقین دہانی کی بهی مذمت بھی کی