پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا ہے کہ پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد کوئی بھی چیف سلیکٹر فرسٹ الیون کی تشکیل میں مداخلت کا مجاز نہیں ہوتا کہتے ہیں کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں آئی سی سی کو سزا یافتہ کرکٹرز سے یکساں سلوک کرنا چاہیئے ،

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا کہ جب کوئی سلیکشن کمیٹی کسی بھی ایونٹ کے لیئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردے تو کسی چیف سلیکٹر کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ٹور سلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت کرے یا پھر کھلاڑیوں سے درپردہ رابطے کرتا پھرے محمد الیاس سابق چیف سلیکٹرمحمد الیاس نے کہا کہ آئی سی سی کی طرف سےاگر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاتی تو پھر محمد آصف اورسلمان بٹ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہیں ہونا چاہیئے، محمد الیاس سابق چیف سلیکٹر