آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی ہم منصب جنرل کوئی جیانگ وو، وزیر خارجہ اور چئیرمین پیپلز کانفرنس سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی ہم منصب جنرل کوئی جیانگ وو سے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی،اس دوران علاقائی سلامتی دفائی تعلقات اور باہمی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ ملاقات فوجی تعاون اور تربیت سمیت انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں عسکری حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ قیام امن میں دونوں مملک اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے، آرمی چیف نے وزیر چینی وزیر خارجہ اور چئیر مین پیپلز کانفرنس زو زنگ سیشنگ سمیت دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں،، جس میں دو طرفہ تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔چئیرمین پیپلز کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین کا ساتھ دیا ہے، بااعتماد دوست چین پاکستان اور پاکستانی قوم کےساتھ ہے۔۔