ملک کے بیشتر علاقوں میں خون جما دینے والی سردی سے زندگی منجمد ہو کر رہ گئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں خون جما دینے والی سردی سے زندگی منجمد ہو کر رہ گئی، لاہور میں بھی سردی کا راج ہے ، باغوں کا شہر بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، شہر اقتدار میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے شہر بے مثل کا حسن نکھار رکھا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز اسلام آباد،خیبرپی کے ، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، جمعرات اور جمعہ کے روز مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری ہو گی، سکردو میں شدید سردی کا راج برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت اب بھی منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ہے، استور منفی 08، گوپس، ہنزہ منفی 07، پاراچنار، گلگت منفی 04، دیر، سبی، مالم جبہ، بنوں منفی 02، کالام، مری منفی 01 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے