عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا300روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں نو ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں ایک ہزارایک سو تیرہ ڈالر ہوگئی،،،عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے دام میں اضافہ ہوا ہے،،، کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے سے پینتالیس ہزار چھے سو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی اسی تناسب سےبڑھ کرانتالیس ہزار پچاسی روپے ہوگئی ہے