آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد پروٹیز پہلے سے تیسرے نمبر پر آگئے ۔ جبکہ بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ۔آسٹریلیا دوسرے جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے ۔نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ پانچویں نیوزی لینڈ چھٹے سری لنکا ساتویں جبکہ ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر موجود ہے ۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ویسٹ انڈیز پہلے عالمی چیمپئن سری لنکا دوسرے انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔ مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کو سیریز ہرانے والے کیویز چوتھے جنوبی افریقا پانچویں اور کینگروز چھٹے نمبر پر ہے ۔پہلے میچ میں آسٹریلیا کو ہرانے والی بھارتی ٹیم ساتویں نمبر پر آگئی ۔ پاکستان آٹھویں اور افغانستان نو یں نمبر پر ہے ۔