آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرزیونین نےقومی اداروں کی نجکاری کی مزاحمت کا اعلان کردیا
لاہور میں ایک کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےآل پاکستان واپڈاہائیڈروورکرزیونین کے رہنماوں کا کہنا تھا عالمی مالیاتی ادارے نجکاری کےنام پرپاکستان اداروں پرشب خون مارناچاہتےہیں۔ سیاسی جماعتیں نجکاری کے خلاف آوازبلند کرنےکاڈھونگ رچارہی ہیں حقیقت میں یہ جماعتیں ملازمین کی دشمن ہیں۔ مقررین نےکہاکہ واپڈاکی نجکاری سے ملک میں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہوا،اگرواپڈاکوتقسیم کارکمپنیوں کے حوالے نہ کیاجاتاتوپاکستان میں ترقی کاپہیہ کبھی نہ رکتا۔ انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیاکہ قومی اداروں کی نجکاری کافیصلہ واپس لیاجائے