اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی رومانس، کامیڈی اور مستی سے بھرپور فلم" بچانا" کا میوزک لانچ کر دیا گیا
لاہور کی ایک معروف فوڈ چین میں نئی پاکستانی فلم بچانا کی میوزک لانچنگ کی تقریب ہوئی، جس میں فلم کی کاسٹ اور گلوکاروں نےشرکت کی. اس موقع پر فلم کے گیتوں کی سکریننگ بھی کی گئی، جسے شرکاء نے بےحد سراہا
بچانا کے تھیم سنگر اور موسیقار علی شیر نے کہا کہ انھیں اس فلم کا میوزک کمپوز کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا، امید ہے عوام کو ان کی کاوش پسند آئے گی، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار محب مرزا اور صنم سعید کا کہنا تھا کہ بچانا ایک فیملی فلم ہے جو فلم بینوں کو سینما تک لے آئے گی، فلم بچانا کی میوزک لانچنگ کی تقریب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری بحالی کی جانب گامزن ہے