کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں،وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقسیم کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے،سری نگر سمیت تمام اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہے کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سرینگر سمیت مقبوضہ وادی میں پہرے سخت کر دئیے، ہزاروں بھارتی فوجیوں اور پولیس کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہےبھارتی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ منانے کی آڑ میں کشمیریوں کے جمہوری حقوق سلب کر رہے ہیں، دوسری جانب دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا، ریلیوں اور مظاہروں کے دوران کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا مطالبہ کیا گیا، انیس سو نواسی سے اب تک چورانوے ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا، گزشتہ سال آٹھ جولائی کو برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے قتل عام کو دوسو دن پورے ہوئے، اس دوران سو سے زائد کشمیریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو زخمی کیا گیا