ٹرمپ کا امریکی ٹی وی چینل کو بطور صدر پہلہ انٹرویو:وہ تشدد کرنے پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ آگ ہی آگ کو مات دے سکتی ہے
امریکی ٹی وی چینل کو بطور صدر پہلے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تشدد کرنے پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ آگ ہی آگ کو مات دے سکتی ہے، وہ اپنے سیکرٹری دفاع جیمز میٹس اور ڈائرکٹر سی آئی اے مائیک پوم پیؤ سے بات کریں گے کہ کس طرح وہ قانونی طریقے سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ لڑ سکتے ہیں،، صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں انتہا پسند گروپ لوگوں کے سر قلم کر رہے ہیں لیکن ہم ان کے مقابلے میں برابر نہیں ہیں، داعش ایسے کام کر رہی ہے جو کہ ہم نے آج تک نہیں سنے، تو کیا میں واٹر بورڈنگ پر یقین نہیں رکھ سکتا؟؟؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے خفیہ ادارے کے لوگوں سے بات کی ہے اور ان سے معلوم کیا ہے کہ کیا تشدد سے کوئی فائدہ ہوتا ہے؟ اور انھوں نے کہا کہ بالکل ہوتا ہے۔ میں اپنے لوگوں سے بات کروں گا اور اگر وہ سمجھتے ہیں کے تشدد کرنے سے کوئی فائدہ ہو سکتا ہے تو میں اس سمت میں بالکل جاؤں گا۔ میں ہر وہ چیز کروں گا جو قانون کا لحاظ کرتی ہو لیکن میں بالکل یقین رکھتا ہوں کے تشدد کرنا کار آمد ہے۔