محمد حفیظ نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا باﺅلنگ کا بدترین ریکارڈ توڑدیا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے پاس یوں تو بیٹنگ کے متعدد ریکارڈز ہیں جبکہ ان کے پاس باﺅلنگ کا ایک بدترین ریکارڈ بھی تھا جس کو توڑنے کا اعزاز محمد حفیظ نے حاصل کیا۔آفریدی نے 2012/13 کے دورہ جنوی افریقہ میں کھیلی گئی پان ون ڈے میچز کی سریز میں 222 گیندیں پھینکیں اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی تھی جو ایک باہمی سیریزمیں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے زیادہ گیندیں پھینکنے کا ریکارڈ تھا۔اب پاکستان کے آل رانڈر محمد حفیظ نے یہ ریکارڈ حالیہ سیریز میں 234 گیندیں پھینکنے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کر کے توڑدیا ہے۔حفیظ نے 195 رنز دیئے جبکہ آفریدی نے 210 رنز دیئے تھے۔
محمد حفیظ نے شاہد آفریدی کا بدترین باﺅلنگ کرانے کا ریکارڈ توڑد یا۔
Jan 26, 2017 | 15:55