مسلم لیگ ن کےوزراء کی زبان سپریم کورٹ پر حملےسےزیادہ خطرناک ہےایک کیس انصاف پراوردوسرا باہر گندی زبان پر لڑا جا رہا ہے: شیخ رشید
پاناما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت کے باہر دھونس اور دھمکی کے ذریعے کیس لرا جا رہا ہے۔ قطری خط سمیت تمام دستاویزات جعلی ہیں ۔ ایک کیس انصاف پر اور دوسرا باہر گندی زبان پر لڑا جا رہا ہے۔ لیگی وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو پٹاریاں کھلی ہیں مگر نکلا کچھ بھی نہیں۔ مخدوم علی خان اور شاہد حامد کی پٹاریوں سے کچھ نہیں نکلا ۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرہ کرپشن سے پاک نہیں ہوگا، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ پاناما کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول ہوگا