کوئٹہ میں سوئی گیس کی لیکج کے باعث گھر میں دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سوئی گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکج اور گیس دھماکوں کے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن اب تک بارہ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ گذشتہ برسوں کی نسبت امسال گیس دھماکوں اور گیس سے دم گھٹنے کے واقعات کافی زیادہ ہو رہے ہیں۔۔