کراچی کے علاقے شب گڈاپ میں گزشتہ رات رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے دو دہشتگردوں کی شناخت کر لی گئی،دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا
گڈاپ میں گزشتہ شب رینجرز کے ہاتھوں انجام کو پہنچنے والے دو دہشتگردوں کی شناخت کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت فاروق جمال عرف واجد اور سفید خان عرف ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم فاروق جمال دو ہزار بارہ میں ٹی ٹی پی میں شامل ہوا، ملزم نے وادی تیراہ میں قائم دہشتگردی کے مرکز سے آئی ای ڈی بنانے کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی۔ دہشتگرد سفید خان نے بھی سوات کی تحصیل میٹھا سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی تھی اور دو ہزار آٹھ میں آرمی کیمپوں پر ہونے والے حملوں سمیت سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا، دونوں دہشتگرد سکولوں پر بم حملوں اور بھتہ خوری کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔ دوسری طرف رینجرز نے گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، نیوکراچی اور ملیر میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا، اور پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان میں سے دو کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے اور بھتہ خور میں ملوث رہے ہیں ۔۔۔