کرکٹ بال ہے یا پھر آگ کا گولہ,ایڈیلیڈ میں بھی پاکستان ٹیم نے خراب فیلڈنگ کی ریت برقرار رکھی
کرکٹ بال ہے یا پھر آگ کا گولہ، قومی کھلاڑی گیند چھونے سے ہی گریز کرنے لگے، اظہر الیون نے مس فیلڈنگ اور ڈراپ کیچز کی روایت نہ توڑی، ایڈیلیڈ میں بھی کیچ ڈراپ ہوتے رہے، آسٹریلوی بلے باز پاکستانی کھلاڑیوں کی غلطیوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے آگے بڑھتے رہے, میچ کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر کپتان اظہر علی نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا،،، اور پھر رنز کی جھڑی لگ گئی، وانر نے پاکستانی کپتان کی غلطی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کھاتے میں 179 رنز داغ دئیے، وانر کو ایک چانس اس وقت ملا جب ایک سو بتیس پر محمد عامر نے ان کا آسان کیچ ڈراپ کیا, اس کے بعد پھر محمد عامر کی بال پر حسن علی نے ٹریوس ہیڈ کا کیچ ڈراپ کیا، جواب میں ہیڈ نے اپنے کیرئیر کی تیرہویں سنچری بنا ڈالی، فیلڈرز نے ہاتھوں کے کیچ چھوڑے اور گیند پکڑنے میں بھی ڈھیلے نظر آئے, کپتان اظہر علی ہر غلطی پر صرف ہاتھ اٹھاکر افسوس کرتے دکھائی دئیے