سکیورٹی کے حوالے سے کورکمانڈرکراچی کو خط لکھ دیا ہے,میئر کراچی وسیم اختر
میئر کراچی وسیم ختر نے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق حسن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی, ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طارق حسن سے کراچی کے مسائل پر بات ہوئی ہے ,مل کر کام کرنے ارادہ ہے،انھوں نے کہا کہ وہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتے عوام اور ایم کو ایم پاکستان کے کارکن ان ک ساتھ دیں ، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگربلدیہ کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹآیا جائے گا۔ موجودہ حالات میں ناکافی سکیورٹی کی وجہ سے کورکمانڈرکراچی کو خط لکھ دیا ہے,اس موقع پرمسلم لیگ ق کے رہنما طارق حسن نے یقین دلایا کہ وہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے میئرکے ساتھ ہیں