نقیب محسود کو 3 جنوری کو دیگر 2 افراد کے ساتھ سہراب گوٹ سے اٹھایا گیا،دونوں کو رشوت لے کر چھوڑ دیا جبکہ نقیب کو مقابلے میں مار دیا, تحقیقاتی کمیٹی
نقیب اللہ کیس میں تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی پندرہ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات، تین جنوری کو ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے گیا گیا، تحقیقاتی رپورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق نقیب محسود کو 3 جنوری کو دیگر 2 افراد کے ساتھ سہراب گوٹ سے اٹھایا گیا، تاہم راؤ انوار کی ٹیم نے ان دونوں افراد کو مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا جبکہ نقیب کو مقابلے میں مار دیا۔ ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے دو افراد کے بیانات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے,پولیس رپورٹ کے مطابق جیل میں قید قاری احسان نے راؤ انوار احمد کے ان الزامات کی تردید کی، قاری احسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل کیا گیا نقیب محسود وہ نہیں جو پولیس کو مطلوب تھا پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس حراست کے دوران جس نجی عقوبت خانے میں نقیب محسود کو رکھا گیا وہاں 47 دیگر ملزم بھی تھے۔ اس کال کوٹھڑی نما کمرے سے پولیس چار پانچ افراد کو لے جا کر مقابلے میں مار دیتی تھی۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پولیس مقابلے کے مقام پر مارے گئے افراد کی جانب سے فائرنگ کرنے کے شواہد نہیں ملے، چاروں افراد پر یکطرفہ طور پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوع سے پولیس کی سب مشین گن کے 26 خالی خول ملے,تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلے کی سرکاری ایف آئی آر کے پہلے تفتیشی افسر نے سنسنی خیز انکشافات کیے، تاہم تفتیشی افسر کو ایس پی انویسٹی گیشن نے خاموش رہنے کی ہدایت کی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی کے دورے کے بعد سابقہ تفتیشی افسر کو مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ نقیب محسود مقدمہ قتل کی تحقیقات کسی غیر جانبدار افسر کو دی جائے