مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ کرایا گیا تو لوگ اقوام متحدہ پر اعتماد کھودیں گے, ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ کی سیکور ٹی کونسل میں مشرق وسطی کی صورتحال پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے،،، اگر مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ کرایا گیا تو لوگ اقوام متحدہ پر اپنا اعتماد کھو دیں گے، دنیابھر کےعوام کا عالمی ادارے سے اعتماد اٹھتاجارہا ہے، قراردادوں پر عمل کرانا سلامتی کونسل کی ذمےداری ہے، مشرق وسطیٰ میں امن صرف عادلانہ فیصلوں سے ہی ممکن ہے، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین کےعوام کی حمایت جاری رکھےگا، انہوں نے کشمیر، فلسطین یا دنیا میں کہیں بھی غیر ملکی تسلط کے زیر اثر زندگی بسر کرنے والے مظلوم انسانوں کی مسلسل حمایت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شدت آرہی ہے اور نئے خطرات سامنے آرہے ہیں، عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے آگے بڑھے،،، سب سے بڑے ڈونر یعنی امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد میں کٹوتی پر بھی افسوس کا اظہار کیا