قصور واقعہ کا مجرم پکڑا گیا، ایک اینکر نے من گھڑت خبر چلائی ، پتہ چلا کہ خبر من گھڑت ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال
اسلام آباد میں نادرا رجسٹریشن گاڑیوں کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں منفی پراپیگنڈے سےباہر نکلنا چاہیے، قصور کا معاملہ ثبوت ہے کہ کس طرح معاملات کو سوشل میڈیا کے ذریعے گھمایا جاتا ہے، یہ ففتھ جنریشن وار فیئر کا ٹول ہے۔ ان لوگوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جو من گھڑت خبریں پھیلاتےہیں, ایک اینکر نے خبر دی جس کو پھیلا دیا گیا، بعد میں پتہ چلا ، وہ من گھڑت خبر تھی۔ یہ انتخابات کا سال ہے ملک دشمن ابھی اور بھی بہت سی غلط خبروں کو پھیلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزاپالیسی میں کوئی تنازع نہیں ہے، پاکستان کی سیکیورٹی کے خدشات پر سب متفق ہیں، سیکیورٹی معاملات پر کسی سے رعایت نہیں کی جائےگی، اگرپاکستان کاویزامشکل بنادیں گے توٹورازم کو بھول جائیں، ہمارا مقابلہ ہمارے جیسے ملکوں کیساتھ ہے، ہمارا مقابلہ،امریکا،برطانیہ یا جاپان سے نہیں، کچھ این جی اوز کی آڑ میں غیر ملکی جاسوس آتےہیں،، ہمیں سیکیورٹی تقاضےبھی پورےکرنےہیں اوردنیاکوپاکستان کی راغب بھی کرناہے، کسی پالیسی کو تبدیل نہیں کررہے،نظام وضع کررہےہیں،، حکومت کا کام لوگوں کیلئےآسانیاں پیداکرنا ہے،مشکلات پیداکرنانہیں