حکومت نے سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار افراد کیخلاف سخت کارروائی کی، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت

پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
جمعہ کے روز لاہور میں صوبائی اسمبلی میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساہیوال سانحے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔رانا محمد اقبال خان' صمصام بخاری' چوہدری محمد اقبال اور سید حسین مرتضیٰ سمیت حکومت اور حزب اختلاف کے بنچوں سے متعدد دیگر ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔ایوان میں ڈیرہ غازی خان میں میرچاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کا بل بھی پیش کیا گیا۔ایوان نے پنجاب اسمبلی1997 ء کے قواعد و ضوابط میں ترمیم اور قائمہ کمیٹیوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔بعد میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔