بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں:قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کرتارپوربارڈرکھولنے پرتمام سکھ برادری بہت خوش ہے اور پاکستان کواس اقدام پرتمام دنیا کی جانب سے بھرپورردعمل ملاہے۔ عمرکوٹ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کرتارپور بارڈرمنصوبہ کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کی ہے اوراس منصوبے پردوارب روپے کی لاگت آئے گی۔پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پرنظرثانی کاخواہشمندہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ حکومت نے معیشت کودرست سمت میں گامزن کردیاہے اور اقتصادی ترقی کے مثبت ثمرات جلد سامنے آئیںگے۔انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاراب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میںگہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ دریں اثناء وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پر کشمیر کو کھو چکے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سیاست دان انتخابات میں پاکستان مخالف کارڈ استعمال کرتے ہیں جو غیر اخلاقی اور ناقابل قبول ہے۔