ایران پر پابندیوں سے متعلق امریکا کی یورپ میں نئی سفارتی مہم
امریکا اپنے یورپی اتحادی ممالک کو ایران کی ایئرلائن کمپنی پر پابندی عائد کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی کے بعد امریکا دیگر پورپی اتحادی ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ ایران کی فضائی کمپنی ‘ماہان ایئر’ پر پابندیاں عائد کریں۔ امریکا نے یورپ میں نئی سفارتی مہم کے تحت موقف اپنایا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنی جاسوسی، جنگجوؤں کو جنگ زدہ علاقوں بالخصوص شام اور عراق تک پہنچانے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔ امریکا اس بات پر زور دے رہا ہے کہ یورپی ممالک ایران کی فضائی کمپنی پر جنگجوؤں کو شام لے جانے میں ملوث ہونے اور بین الاقوامی فضائی قوانین خلاف ورزی پر پابندی عاید کرنے کی مشترکہ قرارداد منظور کریں۔