مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے:مشعال ملک

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو بطورِ یوم سیاہ منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے آزادی کا حق چھین رکھا ہے۔ یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں سے حق آزادی چھیننے والے کے پاس یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز بچا ہے؟ خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا 70واں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، کشمیری آج یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کریں گے، بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔