مالاکنڈڈویژن میں پائیدار امن بحال کردیاگیاہے:میجرجنرل خالد

مالاکنڈکے جنرل آفیسرکمانڈنگ میجرجنرل خالدسعیدنے کہاہے کہ مالاکنڈڈویژن میں پائیدار امن بحال کردیاگیاہے۔انہوں نے دیربالامیں ایک جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی فورسزاورعوام نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سیکیورٹی فورسز سیاحت کے فرو غ سمیت علاقے کی ترقی میں بھرپورحصہ لیں گی۔ادھر سیکیورٹی فورسز نے درگئی اورچکدرہ میں سیکیورٹی کی دوچیک پوسٹوں کا کنٹرول سول انتظامیہ کو سونپ دیاہے