پی ایس 94 کراچی میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب کا معرکہ اتوار کو سجے گا، سیاسی جماعتوں نے کمرکس لی، انتخابی مہم کے آخری روز ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کی قیادت حلقے کی عوام کا حال پوچھنے پہنچ گئی۔ کراچی کا علاقہ کورنگی سیاسی مرکز بن گیا، پی ایس 94 کے ضمنی انتخاب کی گہماگہمی بڑھ گئیں، وعدے بھرے نعروں کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کی قیادت لانڈھی والوں کے پاس پہنچ گئی۔ انتخابی مہم کے آخری روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔