خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور: احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی، خواجہ برادران کو آج 7 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ برادران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ خواجہ برادران کی پیشی سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ احتساب عدالت کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کرسیل کردیے گئے ہیں۔