داعش کا شام سے مکمل صفایا ایک ماہ میں ہوگا. کرد کمانڈر
کردوں کی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر مظلوم کوبانی نے کہا ہے کہ جہادی تنظیم ’داعش‘ کے خلاف شام میں عسکری آپریشن ایک ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ انھوں نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں کی آخری پناہ گاہیں آئندہ ایک ماہ میں ختم کر دی جائیں گی، داعش کے تمام شدت پسندوں کو ایک علاقے میں گھیر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری ہے، اس آپریشن کا آغاز پچھلے سال ستمبر میں ہوا تھا۔ داعش کے آخری چند شدت پسند ہجین کے علاقے میں سرگرم ہیں۔