یورپ میں ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون، آٹھ ماہ میں ایک لاکھ شکایات

یورپی کمیشن کے مطابق ڈیٹا پروٹیکشن کے قانون پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد 8 ماہ میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں مجموعی طور پر95 ہزار شکایات درج کرائی جا چکی ہیں، ان شکایات کے نتیجے میں متعلقہ کمپنیوں اور اداروں پر تین واقعات میں پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ پچھلے ہفتے ہی فرانس کی ریگولیٹری اتھارٹی نے گوگل پر 50 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا تھا۔یورپی کمیشن کے نائب صدر فرانس ٹمرمینز کا اس بارے میں کہنا تھا کہ پہلے کے مقابلے میں اب شہری اپنے حقوق کے حوالے سے زیادہ آگاہی رکھتے ہیں۔