غزہ کے لیے قطری امداد اقوام متحدہ کی معاونت سے استعمال ہوگی

قطر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد اقوام متحدہ کی معاونت سے جاری کی جائے گی۔ غزہ کی پٹی کے لیے قطری سفیر محمد العمادی نے بتایا کہ اب امداد کی مد میں کئی ملین ڈالر اقوام متحدہ کے ذریعے غزہ میں جاری مختلف منصوبوں پر لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں20 ملین ڈالر مالیت کے پہلے پیکج کے معاہدے پر پیر کو دستخط کر دیے جائیں گے۔ قبل ازیں غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والی تنظیم حماس نے اسرائیلی شرائط پر امداد تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔