پاکستان نے ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل وقاص مقصود کو ٹیم سے ڈراپ جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم، فخر زمان، صاحب زادہ فرحان، شاداب خان، آصف علی، حسن علی ، فہیم اشرف، عثمان شنواری، حسین طلعت، شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہین آفریدی ،عماد وسیم، اور محمد عامر شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ ٹور کے آخری مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز ون ڈے میچز کے بعد یکم فروری، تین اور چھ فروری کو ہوں گے۔