چیئرمین سینیٹ نے ساہیوال واقعے سے متاثرہ خاندان کو نہیں بلایا۔ ترجمان سینیٹ

سینیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کے متاثرہ خاندان کو چیئرمین سینیٹ کی جانب سے نہیں بلایا گیااور نہ ہی اس خاندان کی طرف سے انہیں ملاقات کا کوئی پیغام ملا۔ہفتے کو ایک بیان میں تر جمان سینٹ نے ذرائع ابلاغ کے کچھ حلقوں میں زیر گردش اس خبر کی کہ ساہیوال واقعے سے متاثرہ خاندان کے افراد کو چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بلایا گیا لیکن ملاقات نہیں کی گئی کی سختی سے تردید کی ہے۔ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ نہ تو چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی جانب سے متاثرہ خاندان کو بلایا گیا تھا نہ ہی اس خاندان کی جانب سے مالاقات کے لیے کوئی پیغام ملا ،ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو اس سلسلے میں کوئی تکلیف ہوئی ہے تو ان سے معذرت کی جاتی ہے۔