زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی مخلوق نہیں بچاسکتی: شیخ رشید کا دعویٰ
کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے متعلق دعویٰ کیاہے کہ زرداری کا کیس نواز اور شہباز سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے جب کہ زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی مخلوق نہیں بچاسکتی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر رہے ہیں، کراچی سرکلر ریلوے اب نہیں بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی، وی آئی پی ٹرین میں مسافروں کو بھرپور سہولت دی جائے گی۔ معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا، عمران خان نے دوست ممالک کے تعاون سے ملک کی معیشت بچائی، اب پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری ہوگی کہ لوگ حیران رہ جائیں گے، آئی ایم ایف شرائط کم کرنے میں عمران خان نے کردار ادا کیا۔