وزیر اعظم عمران خان کی اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ایک اور رکن مستعفی
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نےاستعفیٰ دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے استعفے کی وجہ کچھ اورہے اور وہ وجہ ضمنی فنانس بل میں کونسل سے مشاورت نہ کئے جانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ایک اور رکن مستعفیٰ ہوگئے ، ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے استعفیٰ دے دیا، ثاقب شیرانی کاکہنا ہےکہ نجی وجوہات کی بنا پرکونسل چھوڑرہا ہوں۔ تاہم زرائع کے مطابق استعفے کی وجہ کچھ اورہے اور وہ وجہ ضمنی فنانس بل میں کونسل سے مشاورت نہ کئے جانا ہے۔