اسمگلنگ کی روک تھام میں کسٹم کا بہت اہم کردار ہے‘ عارف علوی

کراچی : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹم کو سیسہ پلائی دیوارکا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کسٹم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم ہاؤس میوزیم کا دورہ کرنے پر تاریخ سے روشناس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں کسٹم کا بہت اہم کردار ہے، منشیات کی اسمگلنگ کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیےکسٹم کو سیسہ پلائی دیوارکا کردار ادا کرنا ہوگا، معاملات بہترکرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔