سنچورین: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی جیت پر بارش نے پانی پھیر دیا

کرکٹ کے میدانوں سے شائقین کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ پاکستان ٹیم سنچورین میں 317 رنز کا بڑا اسکور بنانے کے باوجود کامیابی نہ سمیٹ سکی۔ میچ کے دوران بارش کی بار بار مداخلت سرفراز الیون کی جیت کے ارمانوں کو بہا لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے تیسرا ایک روزہ میچ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 13رنز سے جیت لیا۔ پروٹیز نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ بارش کے باعث میچ رکا تو جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 17 اوورز میں 130 رنز درکار جبکہ 8 وکٹیں باقی تھیں۔ ہاشم آملہ نے 25 اور ڈی کوک نے 33 رنز بنائے جبکہ ہینڈریکس 83 اور کپتان فاف ڈیوپلیسی 40 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے کہ بارش نے دوبارہ مداخلت کردی۔