سندھ بھر میں بارہ گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لیے کھول دیئے گئے۔ سندھ بھر میں تمام اسٹیشن بروز اتوار مورخہ 26 جنوری کی صبح 8 آٹھ بجے سے رات 08 بجے تک صرف 12 گھنٹے کے لیئے کھول دیئے گئے۔ سوئی سدرن حکام کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں مختلف گیس فیلڈز سے گیس کم مل رہی ہے جس کی وجہ سے لائین پیک سخت متاثر ہے، انتہائی کم پریشر کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے تاہم جسکی وجہ سے کمپنی کی جانب سے پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سی این جی اسٹیشنز شام 8بجے بند کر دیئے جائیں گے یہی وجہ ہے کہ چھٹی کا دن ہونے کے باوجود صبح سے ہی سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں