گورنرخیبر پختونخواہ نےتین وزراء کوکابینہ سےفارغ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ کی جانب سے وزیراعلی ٰ کے خلاف سازش کرنے پر صوبائی کابینہ کے تین وزراء شہرام ترکئی ، عاطف خان اور شکیل احمد کو عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق مطابق تینوں وزراء پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہرام ترکئی وزیرِ صحت، عاطف خان سینئر وزیرِ کھیل، ثقافت اور سیاحت جبکہ شکیل احمد وزیرِ ریونیو اور اسٹیٹ تھے۔گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے تینوں صوبائی وزراء کو فارغ کیا ہے۔