چین:کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے اسپتال کی تعمیرشروع
چین میں پراسرار کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے علیحدہ اسپتال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے۔چین کے شہر ووہان کے بعد شنگھائی میں بھی کورونا وائرس پھیل گیا ہے جہاں اب تک 40مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔شنگھائی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض ہلاک ہو چکا ہے جبکہ چین میں اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 56ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ووہان شہر میں علاج کی سہولیات میں اضافے کے لیے 2 نئے فیلڈ اسپتالوں کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سے ایک کی تعمیر جاری ہے۔شہر ووہان میں زیر تعمیر اسپتال1000بستروں پر مشتمل ہوگا جہاں متاثرہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جائے گا اور اس اسپتال کو 3فروری سے کھولا جائے گا۔چین کے شہر ووہان میں تعمیر کیے جانے والا اسپتال سب سے کم وقت میں تیار کیا جانے والا اسپتال ہو گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر چین کی تعریف کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کراچی سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر وفاقی محکمہ صحت نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔سری لنکن، تھائی ائیرویز، ائیر چائنا اور پی آئی اے کی مشرق بعید سے آنے والی پروازوں کے مسافروں میں کورونا وائرس کی چانچ کے لیے تھرمل اسکینر سے معائنہ کیا جائے گا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق ابھی تک کسی مسافر میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔