بھارت کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کو دبانے کے بھارت کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔
اتوار کے روزسیالکوٹ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ آج اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر اقلیتوں اور بے گناہ کشمیریوں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور بین الاقوامی برادری اب اس کے نام نہاد سیکولر ازم کی نفی کررہی ہے۔انہوں نے انسانی وقار اور اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں بہادر کشمیریوں کےلئے پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔