بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ
سری نگر: مقبوضہ کشمیر، لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں موجود کشمیریوں نے بھارت کے 71 ویں یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، محمد اشرف صحرائی، میر واعظ عمر فاروق کی زیرقیادت حریت فورم سمیت دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے دی۔