مذاکرات کی غرض سے ایران پرعائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے:امریکہ
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کی غرض سے ایران پرعائد پابندیاں نہیں اٹھائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ایک ٹویٹ میں ایران کےوزیر خارجہ جواد ظریف کے انٹرویو کے ردعمل میں کہی ،جس میں انہوں نے کہا کہ ایران ،امریکہ سے بات چیت کرنا چاہتا ہے تاہم وہ یہ چاہتا ہے کہ اس پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔