چین: سونے کی کان میں پھنسے 9 کان کن ہلاک
بیجنگ: چین میں ایک سونے کی کان میں گزشتہ 2 ہفتوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کان کنوں میں سے 9 ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ کے شہر یانتائی میں ہوشان نامی ایک کان میں دھماکے کے باعث دو ہفتوں سے 22 کان کن پھنسے ہوئے تھے، جن میں سے اتوار کو 11 کان کنوں کو بحفاظت زندہ نکال لیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پھنسے ہوئے کان کنوں میں سے 9 ہلاک ہو گئے ہیں، چین کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ اتوار کی دوپہر سے کان کنوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، 9 پھنسے ہوئے کان کن بد قسمتی سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ کان میں دھماکے کے بعد ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا اور سر پر چوٹ کی وجہ سے اس کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔