وفاقی کابینہ کااجلاس، کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری کا امکان
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس کا 17نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اوراقتصادی صورتحال سمیت براڈ شیٹ کیس میں پیش رفت کاجائزہ لے گی۔ کابینہ کو کفایت شعاری،ری اسٹرکچرنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین بریفنگ دیں گے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈاورفیوچرایڈمنسٹریشن فنڈ پربریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے اور کنٹونمنٹ بورڈکےبلدیاتی انتخابات کی تاریخ ، شیڈول منظوری دی جائے گی جبکہ کابینہ کواقتصادی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ احکامات کے تحت کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ رکھا جائے گا جبکہ ایف نائن پارک کی خالی زمین کے عوض مقامی اور عالمی سطح پرسکوک بانڈز کے اجرا اور کنفٹ میں لازمی سروسزایکٹ کے نفاذ کی توسیع کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں