امریکی فوج میں خواجہ سرا پھر سے شمولیت اختیار کرسکیں گے
جوبائیڈن انتظامیہ نےامریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم کردی۔ نو منتخب امریکی صدربائیڈن نے انتخابی مہم کےدوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا اور ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کردیے۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کر دیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔