کراچی ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ؛ جنوبی افریقہ کے 2 کھلاڑی آؤٹ
کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنالئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم میدان میں آئے جنہوں نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی کامیابی دلاتے ہوئے ایڈن مارکرم کو پویلین کی راہ دکھا دی، وہ 16 گیندوں پر 13 رنز بنا کر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔