خواجہ آصف نے جیل میں سہولتیں مانگ لیں

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے جیل میں سہولتیں مانگ لیں اور کہا جیل میں گھر کا کھانا،ہیٹر اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا، ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف سینئررکن پارلیمنٹ ہیں ، ان کوجیل میں گھر کا کھانا،ہیٹر اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ آصف بزرگ شہری ہیں اس لیےجیل میں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جائے۔ یاد رہے 4 روز قبل احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔