وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی ، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، جس میں 17نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت براڈ شیٹ کیس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کریں گے ، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا۔