وزیراعظم پی ڈی ایم کی ساری ٹیم کو کلین بولڈ کریں گے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل مسلم لیگ ن کی ایک وکٹ گرائی ہے۔ وسیم اکرم پلس انکی وکٹیں اڑا رہے ہیں، بہت جلد انکی ساری ٹیم آوٹ ہوگی۔ وزیراعظم پی ڈی ایم کی ساری ٹیم کو کلین بولڈ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے محکمہ تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ دیگر جماعتوں کا ستایا اگر وزیر اعلیٰ سے ملتا ہے تو یہ انکا حق ہے۔عوامی نمائندوں کو وزیراعلیٰ کے آفس تک رسائی انکا حق ہے۔جادو گری میں زرادری کو ماضی میں کمال حاصل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں شفافیت ہو۔شو آف ہینڈکی ریکوسٹ سپریم کورٹ میں پینڈنگ ہے۔جنہوں نے ہارس بریڈنگ کرنی تھی وہ چھاناگا مانگا بیٹھ کر ہارس ٹریڈنگ کرتے رہے۔وزیراعظم نے انکے حوصلے کی نفی کی ہے ہارس ٹریڈنگ والے تتر بتر ہو رہے ہیں